13 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:52
ویمنز ورلڈکپ،آسٹریلیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اے آر وائی - آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو نووکٹوں سے شکست دی کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سری لنکن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
ممبئی کے برابورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ویمنز ٹیم پینتالیس اوور میں ایک سواکتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دیپیکا نے تینتالیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ ایرن اوسبورن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ریچل ہینز اکہتر رنز کی اننگ کھیل کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی پانچ مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز رکھتے ہیں۔