تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 21:39

سلیکٹر محمد الیاس نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کاجواب دے دیا

اے آر وائی - لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد الیاس نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیلیکٹر محمد الیاس نے اپنے جواب میں کہا کہ شاہد آفریدی کی جانب سے انہیں ذاتی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کےباعث وہ دلبرداشتہ ہو گئے۔ اور انھوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے دفاع میں بیان بازی کی۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی ندیم سرور کےمطابق شاہد آفریدی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کےجواب میں عدالت نے ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس موخر کرنے کا حکم دیا۔ جس پر پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی عدالت جو فیصلہ کرے گی اس کا احترام کیا جائے گا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.