تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33

عدالت نے کرکٹر عمران نذیر کی عبوری ضمانت منظور کر لی

اے آر وائی - لاہور : لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نےکرکٹر عمران نذیر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔ عمران نذیر پر شہری سہیل شاکر کو اغوا کرنے کی کوشش پر تھانہ لٹن روڈ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں پچاس ہزار روپے کے مچلکے اور بائیس جون کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ عمران نذیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور ان کا اغوا کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.