10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:43
اے سی سی کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس 24 ستمبر کو ہوگا
اے آر وائی - ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس 24 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اے سی سی ڈویلمنٹ کمیٹی کے شرکا 23 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی اور کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین میں اے سی سی چیئرمین سری نواسن، اے سی سی چیف ایگزیکٹو اشرف الحق، متحدہ عرب امارات بورڈ کے مظہر خان، ہانگ کانگ بورڈ کے جان کریبن، ملائیشیا کرکٹ بورڈ کے مہندرا والی پورم، عمان بورڈ کے ان کج کھن جی اور اے سی سی ڈیولپمنٹ منیجر بندولہ ورم پورہ شامل ہیں۔
اجلاس میں ایشیا میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے بھی بات چیت ہوگی۔