10 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:29
پاکستانی پہلوانوں کی بھارتی رہنما ایل کے ایڈوانی سے ملاقات
اے آر وائی - پاکستانی اورہندوستانی پہلوانوں کے وفدنے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ لعل کرشنا ایڈوانی سے ملاقات کی۔ بھارتی رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی توجہ کھیلوں پر مرکوز رکھنی چاہئے تاکہ اپنے اپنے وطن کے لئےزیادہ سے زیادہ اعزازات جیت سکیں پاکستانی پہلوانوں کا دستہ انڈو پاک ریسلنگ کے مقابلے بوانا دنگل میں شرکت کے لئے بھارت گیا ہوا ہے ۔
سینیر اپوزیشن بھارتی سیاسی رہنما نے پاکستانی پہلوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں آپ لوگوں کی یہاں آمد سے بہت خوش ہوں آپ اپنے ملک پاکستان واپس جاکر بھارت کے متعلق لوگوں کو ضرور بتائیے گا۔ایڈوانی نے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور تمغے تقسیم کئے۔
پہلوانوں کے وفد نے ایڈوانی کو ایک یادگاری گرز تحفے کے طورپر پیش کیا۔ پاکستانی پہلوانوں کا دستہ کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے عمر بھٹ ، سلمان ،محمد علی اور زاہد بھٹ پر مشتمل ہے۔