تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:12

ٹی20:آسٹریلیا نے پاکستان کو94رنز سے ہرا دیا

اے آر وائی - آسٹریلیا نے پاکستان کا کلین سوئپ کرنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کی شروع سے لیکر آخیر تک کھیل پرگرفت بر قرار رہی پاکستان کو چورانوے رنز سےشکست کا سامنا کرنا پڑا ۔



آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے ایک سو انہتر رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلا پ ہو گئی اور پاکستان کی پوری ٹیم صرف چوہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔



پاکستان کی طرف سے ناصر جمشید نے سترہ ،عبدالرزاق نے تیرہ اور یاسر عرفات نے پندرہ رنز بنائے ۔ شعیب ملک اور کامران اکمل کوئی رنز بنائے بغیر آئوٹ ہو گئے ۔ آستریلیا کی جانب سے کمنس نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مچل اسٹارک نے بھی تین وکٹیں لیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.