11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:35
اینڈی مرے نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
اے آر وائی - برطانیہ کے اینڈی مرے نے نواک یوکووچ کو شکست دیکر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔انیس سو چھتیس کے بعد اینڈی مرے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں جنھوں نے گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
یو ایس اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینڈی مرے کا سامنا سربیا کے نواک یوکووچ سے ہوا۔ چار گھنٹے چون منٹ تک جاری مقابلے میں اینڈے مرے نے تین دو سے کامیابی حاصل کی۔
پہلے دو سیٹس میں مرے نے سات چھ اور سات پانچ سے فتح سمیٹی۔ یوکووچ نے کم بیک کرتے ہوئے تیسرا اور چوتھا سیٹ چھ دو اورچھ تین سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اینڈی مرے نے چھ دو سے کامیاب رہ کر کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔