تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:7

پیرالمپکس گیمز2016کاپرچم برازیل پہنچ گیا

اے آر وائی - برازیلین شہر ریو ڈی جینرو اولمپک دوہزار سولہ کیساتھ پیرالمپکس گیمز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیگا۔ پیرالمپکس کا آفیشل پرچم میزبان ملک پہنچ گیا ہے۔ پیرالمپکس دوہزارسولہ چھ سےاٹھارہ ستمبرتک ریوڈی جینرو میں منعقد ہونگے۔



لندن سےپرچم کو میزبان شہرکےمیئرایڈواڈو پیس برزایلین پیرالمپکس وفد کےہمراہ لیکر آئے ہیں۔ ریوڈی جینرو کے میئرنےکہاکہ میگا ایونٹ کےکامیاب انعقادسےبرازیل پرتنقید کرنےوالےخاموش ہوجائیں گے اوریہ تاثر بھی دورکر دیا جائیگا کہ خصوصی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ ملک اقدامات نہیں کرتا۔



لندن پیرالمپکس میں شرکت کرنےوالےایتھلیٹس بھی وطن واپس پہنچ گئےہیں۔ برازیل میڈلزٹیبل میں ساتویں نمبرپررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.