12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:13
ویمنزٹی 20،بنگلہ دیش کیخلاف جنوبی افریقا 6 وکٹوں سے کامیاب
اے آر وائی - جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سےہرادیا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو پانچ رنز اسکور کیے۔
سلمہٰ خاتون بیالیس رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔ ڈین وین نیکرک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی اننگز میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سوزن بے نیڈ ترپن رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نمایاں رہیں۔ جہاں آراء عالم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چودہ ستمبر کو کھیلا جائیگا۔