تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:36

زمبابوے کی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی اہل ہے، برینڈن ٹیلر

اے آر وائی - زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر کاکہناہے کہ ہم جیتنے کا عزم لیکر ایونٹ میں شریک ہیں اورہماری ٹیم اپ سیٹ کرنے کی اہل ہے۔ آئرش کپتان پورٹر فیلڈ کے مطابق انکی ٹیم زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مبنی ہے۔



زمبابوے کی ٹیم گروپ سی میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہے۔اٹھارہ ستمبر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا افتتاحی میچ میزبان سری لنکاکیخلاف کھیلے گی۔پریس کانفرنس میں برینڈن ٹیلر نے کہاکہ زمبابوے نے ہمیشہ بڑی ٹیموں کے مقابل عمدہ کارکردگی پیش کی ہے انہیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے،جو کسی بھی ٹیم کیخلاف اپ سیٹ کرسکتے ہیں۔



آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ نے کہاکہ ان کے کھلاڑی گزشتہ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں زیادہ تجربہ کار ہیں۔ٹیم میں اوبرائن برادرز سمیت کئی میچ ونرز موجود ہیں۔آئرلینڈ حریف ٹیموں کو حیران کردیگا۔آئرلینڈگروپ اے میں پہلا میچ انیس ستمبر کو آسٹریلیا سے کھیلے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.