تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:6

آئی سی سی ایوارڈ تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، ذکا

اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہناہے کہ آئی سی سی ایوارڈ تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ قومی کرکٹ اور کرکٹرز کے مفاد کومدنظر رکھتے ہوئے کیاجائے گا۔



آئی سی سی ایوارڈ کی تقریب ہفتے کو کولمبو میں منعقد ہورہی ہے جس میں کھلاڑیوں کو اگست دوہزارگیارہ سے اگست دوہزار بارہ کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دیئے جائیں گے۔پاکستان کے سعید اجمل اس مدت میں باہتر وکٹیں لیکر نامزد نہیں کئے گئے جبکہ چھپن وکٹیں لینے والے جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر شامل ہیں۔ پی سی بی نے اس پر حتجاج کیا،جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔



ذکا اشرف نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستانی کرکٹر کے ساتھ ناانصافی کی گئی،پاکستان بورڈ معاملے کی اہمیت کو سمجھتاہے اور اسے آئی سی سی اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس قسم کے مسائل باہمی مذاکرات سے حل کیوں نہیں کئے جاتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.