تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:28

ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے بہترین تیاری کی ہے، مشفیق الرحیم

اے آر وائی - بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ماہ میں انکی ٹیم نے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے بہترین تیاری کی ہے اور تمام کھلاڑی فتح کے جذبے سے سرشار ہیں۔



کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان نے کہاکہ ہم نے تین ماہ کے دوران زمبابوے،جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور ہالینڈ کے خلاف میچز کھیلے اور بارہ میں سے نو میں فتح حاصل کی۔میگا ایونٹ سے قبل زمبابوے اور آئرلینڈ سے وارم اپ میچز میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔



مشفیق الرحیم نے کہاکہ گروپ میں ہمیں دو میچز جیتنا ہیں۔کسی بھی ٹیم کے خلاف کامیابی کیلئے مخصوص دن کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کیلئے ہم پرامید ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.