14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:22
پاکستان کی ہاکی تباہی کے دہانے پہنچ چکے ہے،اولمپیئنز
اے آر وائی - ہاکی اولمپیئنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قومی کھیل اب تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم اس کھیل کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اولمپیئن اصلاح الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک دور تھا جب پاکستان کی دنیائے ہاکی پرحکمرانی تھی لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ کمزور ٹیموں سے بھی میچ شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا اورعوام سے کیے گئے وعدے بھی وہ پورے نہیں ہوسکے۔
اولمپیئن شہناز شیخ نے کہا کہ پی ایچ ایف مسلسل چارسالوں سےدھوکہ دے رہی ہے،اکیڈیمز بھی نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں ناکام رہی۔ موجود فیڈیشن کو تحلیل کرکے نیک نیت لوگوں کو انتظامیہ میں شامل کیا جائے۔