تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:4

ورلڈ ٹی20،اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہینگے،اسٹورٹ براڈ

اے آر وائی - انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ نے پراعتماد انداز میں کہا ہے کہ انگلینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز کے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیگا۔



کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یقین ہے کہ ایک مرتبہ پھر انگلینڈ ورلڈ چیمپیئن بنے گا۔ براڈ نے کہا کہ انگلش اسکواڈ میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار دس کی وننگ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔



اعزاز کا دفاع چیلنج سے کم نہیں لیکن بیٹنگ لائن مضبوط ہونے سے کامیابی مقدر بنے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پانچ ٹیمیں ہیں جنھیں فیورٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔ انگلینڈ کے نمبر ون ٹیم ہونے پر فخرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.