15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:3
صدر اوبامہ کا اولمپک ،پیرالمپک ٹیموں کوخیرمقدم
اے آر وائی - امریکی صدر براک اوبامہ اور خاتون اول مشیل اوبامہ نے لندن اولمپکس اور پیرالمپک گیمز کی فاتح ٹیموں کا وائٹ ہاؤس میں شاندار انداز میں خیرمقدم کیا۔
صدر اوبامہ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مائیکل فیلپس اور ٹائیس گائے سمیت امریکاکے چارسوسے زائد اولمپیئنز اور پیرالمپیئنز شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر اوبامہ نے نوجوان امریکنز کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرنے پر کھلاڑیوں کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو آپ سب پرفخر ہے۔آپ نے ہمارے سمر کوناقابل فراموش بنادیا،مجھے خوشی ہے کہ آپ سب کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔
امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ لندن اولمپکس کے دوران امریکی دستے کی سربراہ کی حیثیت سے موجود تھیں۔تقریب میں مشل اوبامہ اور نائب صدرجو بائڈن بھی موجود تھے۔