تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:14

بھارت سے پریکٹس میچ جیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے،حفیظ

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدحفیظ کاکہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پریکٹس میچ جیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔کولمبو میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے محمدحفیظ نے کہاکہ آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔ بھارت سے میچ محض پریکٹس میچ ہے لیکن ٹیم اسے جیتنے کیلئے پرعزم ہے، تاکہ میگاایونٹ کاآغاز ٹیم فاتحانہ ردھم کے ساتھ کرسکے۔



پاکستانی کپتان نے کینسر سے صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپسی پر بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یوراج ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں اور ان کے موذی مرض سے جنگ جیتنے پر وہ ذاتی طور پر پوری پاکستانی ٹیم اورقوم بیحد خوش ہے اور ہم مستقبل میں انکی اچھی صحت اور عمدہ کارکردگی کیلئے دعاگو ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.