تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:28

وارم اپ میچ: انگلینڈ نےآسٹریلیا کو9 رنز سے ہرا دیا

اے آر وائی - وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو نو رنز سے شکست دے دی۔ ایک سو تہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوتریسٹھ رنز بناسکی۔



کولمبو میں وارم اپ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوباہتر رنز اسکور کئے۔الیکس باون رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیوک رائٹ نے پینتیس اور اوون مورگن نے تیس رنز بنائے۔



آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور بریڈ ہوگ نے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جوابی اننگز میں آسٹریلیاچھ وکٹ کھوکر ایک سوتریسٹھ رنز بنا سکا۔ مائیک ہسی نے اکیاون گیندوں پر اکہتر رنز اسکور کئے۔شین واٹسن نے سینتیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے اسٹیو فن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.