تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:24

وارم اپ میچ:بھارت کا پاکستان کو186رنز کا ہدف

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک سوچھیاسی رنز کا ہدف دیاہے۔بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما نے سنچری پارٹنر شپ قائم کی اور ذاتی نصف سنچریاں بھی بنائیں۔



بھارت کے گوتم گمبھیر اور وریندرسہواگ نے چار اوورز میں اپنی ٹیم کو اکتالیس رنز عمدہ آغاز فراہم کیا۔عمرگل نے گوتم گمبھیرکودس رنز پربولڈ کرکے پاکستان کوپہلی وکٹ دلائی۔ سہواگ چھبیس رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔



ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک سوستائیس رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔شرماچھپن رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر بولڈہوئے۔ ویرات کوہلی سینتالیس گیندوں پر پچھہتر رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔



پاکستان کے سعید اجمل نے بائیس رنز دیکر دووکٹیں لیں جبکہ عمر گل نے 31رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.