تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:16

ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ: پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں کامران اکمل نے یادگار اننگز کے ذریعے پاکستان کو بھارت پر پانچ وکٹوں سے فتح دلادی۔ کامران اکمل پچاس گیندوں پر فتح گر بانوے رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔



بھارت کےگوتم گمبھیر اور وریندرسہواگ نے چار اوورز میں اپنی ٹیم کو اکتالیس رنز عمدہ آغاز فراہم کیا۔ بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوپچیاسی رنز بنائے۔ویرات کوہلی اور روہت شرما نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوستائیس رنز کااضافہ کیا۔ روہت شرمانے چھپن رنزبنائے۔ ویرات کوہلی سینتالیس گیندوں پر پچھہتر رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ سعید اجمل نے بائیس رنز دیکر دووکٹیں لیں۔



ہدف کے تعاقب میں اکیانوے رنز پر پاکستان کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوگئے، تو کامران اکمل پر شعیب ملک نے جوائن کیا اور دونوں نے پچیانوے رنز کی ناقابل شکست شراکت سے پاکستان کو فتح سے ہمکنارکردیا۔ کامران اکمل نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے بانوے رنز بنائے۔ شعیب ملک اٹھارہ گیندوں پرسینتیس رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.