18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:29
ورلڈ ٹی20، سری لنکا کا زمبابوے کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی مقابلے میں میزبان سری لنکا نے زمبابوے کو جیت کیلئے ایک سو تراسی رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ہمبن ٹوٹا کے مہندا راجا پکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مقررہ اوورز میں سری لنکا نے چار وکٹ پر ایک سو بیاسی رنز بنائے۔ کمار سنگاکارا چوالیس، تلکارتنے دلشان انتالیس اور جیون مینڈس تینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیبیو کرنے والے دلشان مناویرا سترہ اور کپتان مہیلا جے وردھنے تیرہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر نے ایک وکٹ حاصل کی۔