19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:0
ورلڈٹی ٹوئنٹی،پاکستان اورانگلینڈ آج مدمقابل
اے آر وائی - ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج کھیلے گا۔ جس میں اس کا سامنا دفاعی چیمپین انگلینڈ سے ہوگا۔
ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں اپنی مہم شروع کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں بھارت کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔
پاکستان اپنا پہلا گروپ ڈی کا میچ تیئس مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جس سے قبل وہ دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دو مرتبہ مدمقابل آئیں ہیں، اور دونوں بار انگلش ٹیم کامیاب رہی ہے۔