تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:10

وارم اپ میچ :پاکستان کیخلاف انگلینڈ ٹیم 111رنز پر آؤٹ

اے آر وائی - پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں ایک سوگیارہ رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کے سعید اجمل نے چودہ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلش ٹیم انیس اعشاریہ تین اوور ز میں ایک سوگیارہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لیوک رائٹ اڑتیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔جوز بٹلر نے پندرہ اور جانی بیرسٹو نے چودہ رنز بنائے۔سعید اجمل نے چار،رضا حسن اور یاسر عرفات نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.