19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:26
ورلڈ ٹوینٹی 20: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے ہرادیا
اے آر وائی - ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو با آسانی سات وکٹ سے ہرا دیا۔ شین واٹسن نے نصف سینچری بنائی۔
ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن آسٹریلوی بولرز اور فیلڈرز نے اسے بڑا اسکور نہیں بنانے دیا، جو مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو تیئس رنز بناسکی۔ کیون اوبرائن پینتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے تین اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں لیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے ایک سو چوبیس رنز کا ہدف تین وکٹ پر حاصل کرکے میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔ شین واٹسن اکیاون رنزبناکر آسٹریلیا کے ٹاپ اسکورر رہے۔ ان کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔