تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:5

ورلڈ ٹی20، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش آج آمنے سامنے

اے آر وائی - آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ڈی میں شامل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ جمعہ کو پالی کیلے میں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔



میگا ایونٹ میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آمنے سامنے ہورہے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل ہوئیں جس میں نیوزی لینڈ کو کامیابی ملی۔ وکٹ کیپر مشیق الرحیم بنگلہ دیش کی قیادت سنبھالیں گے۔



راس ٹیلر نیوزی لینڈ کے کپتان ہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا نے شکست دی۔ لیکن بنگلہ دیش نے زمبابوے کو زیر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.