21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:1
کیویز اور بنگال ٹائیگرکی ٹیمیں ہم پلہ۔۔۔۔کس طرح؟؟
اے آر وائی - سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹوئنٹی گروپ ڈی کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلاجارہاہے۔ بنگال ٹائیگرزاورکیویز اس طرز کی کرکٹ میں ہم پلہ ہیں اور ان ٹیموں کوکئی فتح گر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم کوبیس بیس اوورز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اورنصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے،وہ ایک سنچری بھی اسکورکرچکے ہیں۔مک کلم کسی بھی بولنگ کے پرخچے اڑا سکتے ہیں۔آل راوٴنڈر جیکب اورم کبھی بیٹ اور تو کبھی بال سے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پارٹنرشپ توڑنے اوربلند وبالا شاٹ سے مشکل ہدف کے حصول کا اورم کو ملکہ حاصل ہے۔
کائل ملز کیوی ٹیم کے سب سے تجربہ کار اور خطرناک بولرہیں جونئی اور پرانی گیند یکساں مہارت سے استعمال کرتے ہیں۔نیتھن مک کلم مختصر طرز کی کرکٹ کے موثر اسپنر ہیں جو رنز کی رفتار پر قابوپانے کے ماہر ہیں اور اونچے چھکے لگانے میں بھی ماہر ہیں۔
تمیم اقبال بنگلہ دیش کے سب سے خطرناک بیٹسمین ہیں۔ان کا بیٹ چل پڑے تواسے قابوکرناکسی بولرز کے بس میں نہیں ہوتا۔شاکب الحسن ہرفن مولا کھلاڑی ہیں جوبولنگ ہویابیٹنگ بنگلہ دیش کیلئے ہمیشہ نجات دہندہ ثابت ہوتے ہیں۔
طویل قامت فاسٹ بولر مشرفی مرتضیٰ مکمل فٹ ہوتوکسی بھی بیٹنگ کو تہس نہس کرسکتاہے۔عبدالرزاق بنگلہ دیش کا سب سے موثر اسپنرہے جواپنی ٹیم کوکئی فتوحات دلا چکاہے۔