تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:8

بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔



پالی کیلے میں گروپ ڈی کا میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں پہلی بار نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں دونوں ٹیمیں صرف ایک مرتبہ مدمقابل آئی ہیں جس میں نیوزی لینڈ کو کامیابی ملی۔



دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کا سامنا پہلی بار افغانستان سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ سے شکست کی صورت میں افغان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.