تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:14

نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم کی ریکارڈ ساز بیٹنگ

اے آر وائی - نیوزی لینڈ کے جارج مزاج بیٹسمین برینڈن مک کلم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی اور کئی ریکارڈ قائم کرڈالے۔ برینڈن مک کلم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ایک ہزارپانچ سوچھیاسٹھ رنز اسکور کئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف مک کلم نے اکیاون گیندوں پرسنچری مکمل کی۔یہ ٹوئٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے جبکہ انکے ایک سوتئیس رنز اس طرز کی کرکٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔



مک کلم کو سب سے زیادہ نونصف سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ اس طرز کی کرکٹ میں دوسنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین بھی ہیں۔مک کلم ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکوں اور چوکوں میں بھی سب سے آگے ہیں۔انہوں نے چونسٹھ چھکے اور ایک سوپچاس چوکے لگائے ہیں۔برینڈن مک کلم نے میچ کے بعد کہاکہ وہ بیحدخوش ہیں، میگاایونٹ کے پہلے میچ میں ایسی اننگز سے انکے اعتماد میں اضافہ ہواہے اور وہ ٹورنامنٹ میں تسلسل سے عمدہ کارکردگی کی کوشش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.