23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:12
ورلڈٹی ٹوئنٹی:پانچ ٹیموں نے سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا
اے آر وائی - ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں شامل پانچ ٹیموں نے سپرایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ بقیہ تین ٹیموں کافیصلہ اگلے دو روز میں ہوجائے گا۔ سری لنکا میں جاری ورلڈٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے سے انگلینڈ اور بھارت دونوں اگلے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔ دونوں نے افغان ٹیم کو ہرایا اور آج انکے باہمی میچ میں گروپ کی نمبرون ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔
گروپ سی جنوبی افریقہ نے دو اور میزبان سری لنکا نے ایک میچ جیتا اور سپرایٹ میں جگہ بنالی۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ہراکر سپر ایٹ میں پہنچ گیا۔ دوسری ٹیم کا فیصلہ پیرکو آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز میچ سے ہوگا۔ گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرایا۔ٓ پاکستان کا میچ نیوزی لینڈ سے ہے لیکن سپرایٹ کا فیصلہ منگل کو پاک،بنگلہ دیش میچ سے ہوگا۔