25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:23
ایشیائی ممالک کوپاکستان میں سیکورٹی تحفظات نہیں،ذکاءاشرف
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد ذکاء اشرف نے کہنا ہے کہ کسی ایشیائی ملک کو پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات نہیں تاہم پاکستان میں ایشیائی کرکٹ کا ایونٹ کرانے کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
اسلام آباد میں ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ تمام ایشیائی کرکٹ بورڈز پاکستان کی تربیتی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایشیا میں کرکٹ کی ترقی میں بھارت کا کردار مثبت ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تاجکستان، چائنیز تائی پے اور کمبوڈیا نے اے سی سی کی رکنیت کے لئے درخواست دی ہے۔