25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:54
بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی کے پول میچز میں ،بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے کھیل کا آغاز نہایت جارحانہ انداز میں کیا گیا تمیم اقبال بارہ گیندوں پر چوبیس رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔ محمد اشرفل کو سہیل تنویر نے بو لڈ کیا ۔ اس وقت بنگہ دیش کے دو وکٹوں کے نقصان پر چو ہتر رنز ہیں جبکہ آٹھ اوور مکمل ہو چکے ہیں ۔
آج پاکستان ،بنگلہ دیش کے میچ سے اس گروپ سے سپر ایٹ کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہو گا۔پ اکستان کا نیٹ رن ریٹ بنگلہ دیش سے بہتر ہے۔اس لئے بنگال ٹائیگرز کیلئے سپرایٹ میں رسائی کیلئے صرف فتح ہی کافی نہیں ۔ انہیں پاکستانی شاہینوں کوکم ازکم چھتیس رنز سے شکست دینا ضروری ہے۔