26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:5
پاکستانی ٹیم 28ستمبر کو جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہو گی
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے گروپ ڈی سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے گروپ ٹو میں جگہ بنالی ہے، جہاں اس کا مقابلہ بھارت جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے ہوگا۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ اٹھائیس ستمبر کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ ڈی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیرہ اور بنگلہ دیش کوآٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ سپر ایٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میںتقسیم کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم گروپ ٹو میں شامل ہے۔جہاںوہ جنوبی افریقہ ، بھارت اور آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کریگی ۔جبکہ گروپ ون میں میزبان سری لنکا،نیوزی لینڈ ، ویسٹ انڈیزاوردفاعی چیمپیئن انگلینڈ شامل ہے۔
سپر ایٹ مرحلے کا آغاز ستائیس ستمبر سے ہوگا۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ سے اٹھائیس ستمبر کو کھیلی گی۔ دوسرے میچ میں قومی ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کریں گی ۔گرین شرٹس سپر ایٹ مرحلے کا تےسرا اور آخری میچ دو اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔تین میں دو میچز میں کامیابی گرین شرٹس کو سیمی فائنل میںباآسانی پہنچا دے گی۔