تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:36

ورلڈٹی ٹوئنٹی سپر8میں شاہینوں کا پروٹیز سے ٹکراؤ

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ سے کھیل رہاہے۔باہمی میچوں میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ نے تین اور پاکستان نے دو کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان کا بہترین اسکورچار وکٹ پر ایک سواننچاس رنزاور کمترین ٹوٹل ایک سوانیس رنز ہے ۔



جنوبی افریقہ نے بہترین مجموعہ پانچ وکٹ پر ایک سوبیالیس کمترین اسکورتین وکٹ پر ایک سوسینتیس رنز بنایا ہے ۔گریم اسمتھ پانچ میچوں میں ایک سوپینتالیس رنز بناکرکامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔انکابہترین اسکور اکہتر رنز ہے۔



پاکستان کے شاہد آفریدی نصف سنچری سمیت ایک سوسولہ رنز بنانے کیساتھ پانچ وکٹیں لیکر آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرچکے ہیں۔جے پی ڈومینی ایک سوآٹھ،جیک کیلس چھیاسی اور کامران اکمل اکیاسی رنز بناکرنمایاں بیٹسمین ہیں ۔ سعید اجمل چھبیس رنز کے عوض چار وکٹوں کی کارکردگی سمیت چار میچوں میں سات کھلاڑی آؤٹ کرکے کامیاب بولرہیں۔تسوسوبے نے دومیچوں میں پانچ وکٹیں لی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.