28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:1
جنوبی افریقہ کو ہرانے کیلئے سخت محنت کرناہوگی، محمد حفیظ
اے آر وائی - ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی سپرایٹ مرحلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج جنوبی افریقہ کیخلاف کھیل رہاہے۔دوہزار نو ورلڈٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں پاکستان نے ناقابل شکست پروٹیز کوسات رنز سے زیرکیا اور چیمپئن بھی بن گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کپتان آج کا میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان کے کپتان محمدحفیظ نے نیوز کانفرنس میں کہاکہ سپر ایٹ میں ہرٹیم مضبوط ہے اورکسی میچ کو آسان نہیں سمجھا جا سکتا، ہمیں ہر ٹیم کوہرانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان تینوں ورلڈٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کھیلنے والی واحدٹیم ہے۔
محمدحفیظ نے کہاکہ ہماری اصل قوت اسپن بولنگ ہے۔فاسٹ بولر اب تک متاثرکن کارکردگی پیش نہیں کرسکے لیکن انہیں یقین ہے کہ اگلے میچز میں فاسٹ بولرز بھی ٹیم کی فتح میں اپنا کردار اداکریں گے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرنے اعتراف کیاکہ جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کی واحدفیورٹ ٹیم نہیں ہے۔ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شامل کئی ٹیمیں چیمپئن بننے کی اہل ہیں اور ہمیں فاتح بننے کیلئے غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔
ڈی ویلیئر نے کہاکہ پریماداسا کی وکٹ اسپن بولنگ کیلئے موزوں ہے اور پاکستان کیخلاف ہم دو اسپنرز سے کھیلیں گے۔ پاکستان اورجنوبی افریقہ اپنے اپنے گروپ کے دونوں میچ جیت کر سپر ایٹ میں پہنچے ہیں۔