28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:55
ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،مہندراسنگھ دھونی
اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپرایٹ مرحلے میں آج گروپ ایف کا دوسرا میچ بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان کھیلاجائیگا۔بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی اپنی ٹاپ آرڈر بیٹنگ سے مطمئن ہیں۔ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے اپنے بیٹسمینوں کو بھارتی اسپنرز پر اٹیک کرنے کو کہاہے۔
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے اوپنرز اور دیگر ٹاپ آرڈر بیٹسمین تسلسل سے عمدہ کارکردگی پیش کررہے ہیں۔آسٹریلیاکیخلاف بھی ان سے میچ وننگ پرفارمنس کا یقین ہے۔
آسٹریلوی قائد جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ردھم اور اعتماد کا کھیل ہے جو ٹیم پہلا میچ جیت لے۔اگلے میچزکیلئے اس کے اعتماد میں اضافہ ہوجاتاہے۔ بھارتی اسپنرز ہی نہیں سب بولرز خطرناک ہیں۔ہم کسی ایک بولر نہیں سب کے خلاف جارحانہ انداز اپنائیں گے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں دونوں نے تین تین کامیابیاں حاصل کی ہیں۔