29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:54
ورلڈٹی ٹوئنٹی: آج انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان بقا کی جنگ
اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپرایٹ راؤنڈ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈپالی کیلے میں مدمقابل ہونگے۔دونوں ٹیمیں سپر ایٹ میں پہلا میچ ہارچکی ہیں اور ٹورنامنٹ میں بقا کیلئے دونوں کولازمی فتح درکار ہے۔
سپر ایٹ میں انگلینڈکو ویسٹ انڈیز نے شکست دی۔ نیوزی لینڈ میزبان سری لنکا سے سپراوور پر ہارگیا۔ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں رسائی کاامکان معدوم ہوجائیگا۔ بھارت کیخلاف گروپ میچ میں انگلینڈاپنے کمترین اسکوراسی رنز پر ڈھیر ہوا،ویسٹ انڈیز کے سامنے انکی بولنگ بری طرح ناکام ہو گئی۔
کپتان اسٹورٹ براڈ نے پالی کیلے کی وکٹ کو بیٹنگ پیراڈائز قرار دیتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں وار سری لنکا کیخلاف کیویز نے شاندار کارکردگی پیش کی۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرمارٹن گپٹل کا کہناہے کہ سری لنکاکیخلاف ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں شاندار رہیں۔ ٹیم کاہرکھلاڑی انگلینڈ پرفتح کیلئے پراعتماد ہے۔ باہمی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ نے چار اور نیوزی لینڈ نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔