29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:57
ورلڈٹی ٹوئنٹی: میزبان سری لنکا کاآج ویسٹ انڈیز سے ٹکراؤ
اے آر وائی - ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ راؤنڈ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز سے پالی کیلے میں ہورہاہے۔
سری لنکا کی ٹیم گروپ سی میں جنوبی افریقہ سے مات اور زمبابوے پر فتح کی بدولت سپرایٹ میں پہنچی۔جہاں سری لنکن ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور پر زیرکیا۔ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز ،آسٹریلیا سے بارش سے متاثرہ میچ ڈک ورتھ لوئیس رول پر ہارگیاجبکہ آئرلینڈ سے میچ مکمل نہ ہوسکا۔
سپر ایٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرکے اپنے عزائم کا اظہار کیاہے۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔میچ اجنتھا مینڈس اور سنیل نرائن کا پہلا باہمی ٹکراؤ ہوگا۔