تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:43

آسٹریلیا کا ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آخری خبریں آنے تک ساوتھ افریقہ نے چار اعشاریہ پانچ اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر انتیس رنز بنائے ہیں۔



سپر ایٹ میں یہ دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے آسٹریلیا نے اس سے قبل انڈیا کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ایک سنسی خیز مقابلہ کے بعد ساؤتھ افریقہ کو دو وکٹ سے شکست دی تھی۔



ساؤتھ افریقہ کو فائنل کی ڈور میں شامل رہنے کے لیئے اس میچ کو جیتنا ضروری ہے۔ آسٹریلیا نے انڈیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے زیویئر ڈورتھی کو ڈین کرسچن کی جگہ کھلایا ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ نے اس ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جو پاکستان کے خلاف کھیلی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.