1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:11
بھارت کےخلاف پاکستان کی ناقص فیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ
اے آر وائی - بھارت کے خلاف بیٹنگ چلی نہ بولنگ،رہی سہی کسر ناقص فیلڈنگ نے پوری کردی ۔پاکستانی فیلڈرز نے بلے بازوں کے کیچزڈراپ کرکے انہیں خوب کھل کرکھیلنے کا موقع دیا۔
کولمبومیں بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہےکہ پاکستان نے زیادہ خراب بیٹنگ کی ،بولنگ یا فیلڈنگ۔بھارتی بلے بازوں نے پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کا خوب فائدہ اٹھایا۔ ایسا لگتاہے کہ پاکستان کےغیر ملکی فیلڈنگ کوچ پاکستانی کھلاڑیوں کو کوئی بھی سبق پڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔
یاسرعرفات کی گیند پر عمراکمل نے ویرات کوہلی کا کیچ گرایا۔اِن فارم بیٹسمین ویرات کوہلی کو پاکستانی کھلاڑیوں کاشکرگذارہونا چاہیئے کہ جو انہیں آؤٹ ہوتادیکھنا نہیں چاہتے تھے۔عمرگل کی گیند پر عمران نذیر نے کوہلی کا ایک اور کیچ ڈراپ کیا۔
میچ کے دوران ایسا لگتا تھاکہ پاکستانیوں کو فیلڈنگ کرنا آتی ہی نہیں۔ بوم بوم آفریدی بیٹنگ میں ناکامی کےبعد بالنگ میں بھی کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے۔ آفریدی نے اپنی ہی گیند پر سہواگ کا کیچ ڈراپ کیا۔ بھارتی اننگز کےدوران مس فیلڈنگ کئی مناظردیکھنے میں آئے۔