تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:54

ویمنزٹی ٹوئنٹی:پاکستانی خواتین نے بھارت کو ہرادیا

اے آر وائی - پاکستان کی مینز ٹیم تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو نہیں ہراسکی، لیکن خواتین ٹیم نے بھارت کو ایک رن سے شکست دیدی ۔ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے۔پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکیں۔



گالے میں پاکستان ویمنز ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں اٹھانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان ثنامیر نے چھبیس اورنین عابدی نےپچیس رنز بنائے۔جھولن گوسوامی ،امیتاپٹیل اور پروین نے دو ، دو وکٹیں لیں۔ننانوے رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم ۔ آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ستانوے رنز اسکور کرسکی۔جھولن گوسوامی اکیس،پونم راوت اٹھارہ اورمتھالی راج سولہ رنز نمایاں رہیں۔



آخری اوور میں بھارت کو فتح کیلئے چودہ رنز اورآخری گیند پر چار رنز درکار تھے۔ کپتان ثنامیر کے اوور میں بھارتی پلیئرز مطلوطہ رنز نہیں بناسکیں۔پاکستان ایک رن سے جیت گیا۔نداڈار نے تین اور بسمہ معروف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.