تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:53

ورلڈ ٹی20، ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 140 رنز کا ہدف

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو چالیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ جواب میں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔



پالی کیلے میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیریبین سائیڈ کو ایک سو انتالیس رنز پر ڈھیر کردیا۔ کرس گیل تیس، پولارڈ اٹھائیس اور سیموئلز چوبیس رنز بناسکے۔ بریس ویل اور ساؤتھی نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتا ضروری ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.