تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:17

سپر ایٹ:انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپرایٹ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے تاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔



آج انگلش ٹیم کا ٹکرائو میزبان سری لنکاسے ہے۔ کامیابی سے انگلینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان برقرار رکھے گا اور شکست دفاعی چیمپئن کو مقابلے کی دوڑ سے باہرکردیگی۔



انگلینڈ کے لئے اجنتھا مینڈس کا سامناسب سے بڑا چیلنج ہے، جو اب تک ٹورنامنٹ میں نو وکٹیں لے چکے ہیں۔ کیویز کے خلاف وننگ شاٹ لگانے والے جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ہماری ساری توجہ سری لنکا سے میچ پر ہے اور ہم انہیں مات دے سکتے ہیں۔ مینڈس ورلڈ کلاس بولر ہے۔ ہم اسکا سامناکرنے کوتیار ہیں۔ باہمی تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں اب تک ایک انگلینڈاوردوسری لنکا نے جیتے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.