تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:17

ورلڈٹی 20:شاہینوں کوکینگروز پر قابوپانے کا چیلنج درپیش

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آخری سپر ایٹ میچ آسٹریلیاسے کھیل رہا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور آسٹریلیا تیسری مرتبہ آمنے سامنے ہونگے۔



ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا آخری سپر ایٹ میچ ناقابل شکست آسٹریلیا سے کھیلے گا۔سیمی فائنل میں رسائی کیلئے شاہینوں کو کینگروز پر قابو پانے کا چیلنج درپیش ہے۔دس باہمی میچوں میں پاکستان نے چھ اورآسٹریلیا نے چارجیتے ہیں۔



ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا دو اور پاکستان ایک بارفتحیاب ہوا۔دوہزاردس کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کا ایک سو ستانوے رنز کا ہدف بھی سات وکٹیں گنواکرحاصل کرلیا اورمائیک ہسی نے چوبیس گیندوں پرساٹھ رنز بناکرپاکستان سے فتح چھین لی۔



سری لنکا میں جاری ایونٹ میں آسٹریلیا نے اپنے چاروں میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان،بھارت سے ہارنے کے بعد دباؤ کاشکار ہے۔تنہاشین واٹسن تین نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے صرف ناصر جمشید اور عمران نذیرففٹیز بناسکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.