تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 3:53

ورلڈٹی20میں پاکستان آخری سپر ایٹ میچ آج آسٹریلیاسے کھیلے گا

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آخری سپر ایٹ میچ آسٹریلیاسے کھیل رہا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور آسٹریلیا تیسری مرتبہ آمنے سامنے ہونگے۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنا آخری سپر ایٹ میچ ناقابل شکست آسٹریلیا سے کھیلے گا۔



سیمی فائنل میں رسائی کیلئے شاہینوں کو کینگروز پر قابو پانے کا چیلنج درپیش ہے۔ دس باہمی میچوں میں پاکستان نے چھ اورآسٹریلیا نے چارجیتے ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا دو اور پاکستان ایک بارفتحیاب ہوا۔ دوہزاردس کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کا ایک سو ستانوے رنز کا ہدف بھی سات وکٹیں گنوا کرحاصل کرلیا اورمائیک ہسی نے چوبیس گیندوں پرساٹھ رنز بناکرپاکستان سے فتح چھین لی تھی۔



سری لنکا میں جاری ایونٹ میں آسٹریلیا نے اپنے چاروں میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان،بھارت سے ہارنے کے بعد دباؤ کاشکار ہے۔ تنہاشین واٹسن تین نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے صرف ناصر جمشید اور عمران نذیرففٹیز بناسکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے حوصلے جوان ہیں اور کھلاڑیوں کے لبوں پر ہے۔آسٹریلیا کو ہرانا ہے سیمی فائنل میں جانا ہے ۔ اور یہی عزم لیے پاکستانی شاہین اتریں گے آسٹریلیا کے خلاف میدان میں۔



ڈبلیو کی جوڑی کا خطرہ ہے لیکن اجمل سے قوم کو امیدیں ہیں۔ جنھیں پھر سے دکھانا ہوگا اپنے دوسرا کا جادو اور جلد پھنسانا ہوگا واٹسن اور وارنر کو اپنی باؤلنگ کے جال میں۔ دبئی میں آسٹریلیا سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی شاہین ہیں پرعزم کہ وہ اس بار بھی کریں گے آسٹریلیا کو زیر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.