تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:14

تمام کھلاڑی بھارت پر فتح کیلئے پرعزم ہیں،گیری کرسٹن

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ کا آخری میچ آج پریماداسااسٹیڈیم کولمبو میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلاجائیگا۔دومیچز ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ وقارکی بحالی اورسیمی فائنل میں رسائی کا موہوم ساامکان برقرار رکھنے کیلئے فتح کیلئے پرعزم ہے۔



ورلڈٹی ٹوئنٹی سپرایٹ کے ابتدائی میچزمیں پاکستان اورآسٹریلیاسے شکست کے باوجودجنوبی افریقہ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا موہوم سا امکان موجود ہے۔اگرآسٹریلیا آج پاکستان کو ہرادے اور جنوبی افریقہ بھارت پر بڑے مارجن سے فتح پائے تو وہ فائنل فور میں شامل ہوسکتاہے۔



جنوبی افریقی ٹیم نے سخت پریکٹس کی ہے۔کوچ گیری کرسٹن نے میڈیا کانفرنس میں کہاکہ دومیچوں میں ہم اپنی اہلیت کے مطابق نہیں کھیل سکے۔بھارت پر فتح کیلئے ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں کارکردگی کو بہتربنانا ہوگا۔



سیمی فائنل میں رسائی کا امکان کھلاڑیوں کیلئے فائٹ بیک کاعمدہ محرک ہے ٹیم کاہررکن فتح کیلئے پرعزم ہے۔ گیری کرسٹن کی کوچنگ میں بھارت نے دوہزارگیارہ کا ورلڈ کپ جیتاتھا۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کوفتح کی راہ پرگامزن ہونے کیلئے ایک دوکھلاڑیوں کی غیر معمولی پرفارمنس کی ضرورت ہے اورہمارے کئی کھلاڑی ایسا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔



بڑے میچز میں ناقص کارکردگی پرچوکرز کا خطاب غلط ثابت کرناجنوبی افریقہ کیلئے چیلنج سے کم نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.