2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:14
ورلڈ ٹی20:بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوینٹی سپر ایٹ کے آخری میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے ایک سو تریپن رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سو باون رنز بنائے ہیں۔
بھارتی بیٹسمین جنوبی افریقہ کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سیش رائنا نے پینتالیس برائے وہ آخری گیند پر رن آئوٹ ہوگئے۔ دھونی نے تئیس رنزبنائے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے۔ روہت شرما اور یوراج سنگھ نے بالترتیب پچیس اور اکیس رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مرکل اور روبن پیٹر سن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جبکہ جیک کیلس نے ایک وکٹ لی۔ اگر جنوبی افریقہ ایک سو بائیس رنز بنالے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔