2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:32
بھارت جنوبی افریقہ کو ہراکر بھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا
اے آر وائی - بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو ایک رن سے ہرا دیا۔ میچ جیتنا بھارت کے کچھ کام نہیں آیا بھارت سیمی فائنل سے باہر نکل گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باون رنز بنا کرجنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو تریپن رنز کا ہدف دیا تھا ۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم ایک سو اکیاون رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔