2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:9
اچھے مارجن کیلئے اسپینرزکو آزمایا ، محمد حفیظ
اے آر وائی - پاکستان ٹی ٹوئنٹی کےکپتان محمدحفیظ نےآسٹریلیاکےخلاف ٹیم کی کامیابی پرکہاہےکہ یہ جیت اللہ تعالیٰ کے فضل ، عوام کےتعاون اورکھلاڑیوں کی محنت کانتیجہ ہے۔ محمد حفیظ نےکہاکہ سب کوتوقع کررہےتھے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیاکواچھےمارجن سےشکست دے جس کےلیےاسپنرزکوشروع میں آزمانےکی حکمت عملی طے کی ۔
آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جارج بیلی کاکہناتھاکہ پاکستانی اسپنرزنےآسٹریلوی بلےبازوپر اچھادباؤ ڈالااورشروع کی اچھی وکٹیں لینےمیں کامیاب رہے۔ مین آف دی میچ قرارپانےوالےرضاحسن نےکہاکہ یہ ان کی زندگی کا پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہےاورآسٹریلیا جیسی ٹیم کےخلاف اچھاکھیل ان کےلیےبہت بڑی کامیابی ہے۔