تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:9

پاک فلسطین فٹبال میچ:حکومت پنجاب کا اسٹیڈیم دینے سے انکار

اے آر وائی - حکومت پنجاب نے پاکستان اور فلسطین کی فٹبال ٹیموں کے مابین ہونے والے دو میچز کے لئے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم دینے سے معذوری کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سولہ اکتوبر کو دنیا بھر میں منائے جانے والے انٹرنیشنل فیفا ڈے کے تناظر میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی دعوت پر فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم بارہ اکتوبر کو لاہور پہچ رہی ہے۔ جہاں پر چودہ اور سولہ اکتوبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔



اسپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا بہانہ بنا کر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو پنجاب اسٹیڈیم دینے سے معذوری کا اظہار کر دیا ہے۔ اور فٹبال فیڈریشن کی جانب سے لکھی گئی تین درخواستوں کا کوئی تحریری جواب بھی نہیں دیا۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران پنجاب اسٹیڈیم اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کسی کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسٹیڈیم نہ ملنے کی صورت میں پاکستان فلسطین میچز اسلام آباد، کراچی یا پھر لاہور ریلوے اسٹیڈیم میں منتقل کیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.