4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:59
ویمنزٹی ٹوئنٹی:نیوزی لینڈ کو ہراکر انگلینڈفائنل میں پہنچ گیا
اے آر وائی - انگلینڈمینز کرکٹ ٹیم ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی اعزاز کا دفاع نہیں کرسکی۔ لیکن انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کوہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کولمبو میں انگلش کپتان سارہ ٹیلر نے ٹاس جیت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کاموقع دیا۔ کیوی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف ترانوے رنز اسکور کرسکی۔ ایمی سیٹر ویٹ تیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔کیٹی مارٹن نے انیس اور نکولابرائون نے اٹھارہ رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ڈنیلا ویاٹ اور ہولی کیلون نے دو،دو وکٹیں لیں۔
انگلینڈ نے تین اوور پہلے تین وکٹیں گنواکر ہدف عبورکرلیا۔ چارلٹ ایڈورڈز نے تینتیس اور لیڈیاگریونی نے بائیس رنز بنائے۔کپتان سارہ ٹیلر اکیس رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہیں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلاجائیگا۔