تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:5

پاکستان ہدف کے تعاقب میں ، بیٹنگ جاری

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان سری لنکا کے دئے ہوئے ہدف کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے ، پاکستان کا فائنل ایک سو چالیس کی رنز کی دوری پر ہے ۔ پاکستان نے نو اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پچپن رنز بنائے ہیں۔ پاکستانی بائو لروں نے سری لنکا کی ٹیم کو پھنسا کر رکھا ۔ وکٹیں زیادہ نہیں لیں تو اسکور بھی بڑا نہیں بننے دیا ۔ بالرز نے کام دکھا دیا اب باری بلے بازوں کی ہے ۔



ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتالیس رنزبنائے ہیں پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لئے ایک سوچالیس رنز درکار ہیں ۔



سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی بائولروں نے نہایت نپی تلی بائولنگ کرائی جس کی وجہ سے سری لنکن بیٹسمیں بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان مہیلا جے وردھنے نے بنائے انہوں نے چھتیس گیندوں پر بیا لیس رنز بنائے ۔ شاہد آفریدی کی گیند پر حسن رضا نے ان کا کیچ لیا۔ تلکا رتنے دلشان نے پینتیس رنز بنائے انہیں عمر گل نے بو لڈ کیا۔ کمار سنگا کارا نے اٹھارہ رنز بنائےشعیب ملک نے محمد حفیظ کی گیند پر انہیں آئوٹ کیا۔ جیون مینڈس نے پندرہ رنز بنائے سعید اجمل کی گیند پر ان کا کیچ وکٹ کیپر کامران اکمل نے لیا ۔ تھسارا پریرا اور اینجلو میتھیوز نے بالترتیب گیارہ اور دس رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی ، عمر گل ، محمد حفیظ اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ لی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.